تتلے عالی :قدیمی قبرستان کی بجلی 3ماہ بعدبحال

تتلے عالی :قدیمی قبرستان  کی بجلی 3ماہ بعدبحال

تتلے عالی(نامہ نگار )قدیمی قبرستان کی بجلی 3 ماہ بعد بحال ہو گئی۔ روزنامہ دنیا گوجرانوالہ نے نوشہرہ روڈ پر واقع قدیمی قبرستان کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر 3ماہ سے بجلی بند ہونے کے باعث سرشام ہی شہر خاموشاں تاریکی میں ڈوبنے ،

جنازہ کیلئے آنیوالوں کو وضو کرنے میں مشکلات جبکہ رات ہوتے ہی آوارہ اور نشہ بازوں کے ڈیروں، قبروں کی بے حرمتی کی خبر شائع ہونے پر قبرستان کمیٹی نے 40ہزار روپے بل کی ادائیگی کر دی جس پر بجلی بحال کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں