وزیرآباد:گندم سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،ڈرائیور اور ہیلپر زخمی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسکہ روڈ پر گندم سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے ۔
گندم سے بھرا ٹرک پسرور سے آ رہا تھا کہ ڈسکہ روڈ پر البدر فیکٹری کے سامنے بارش کی وجہ سے پھسلتے ہوئے بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرایا اور الٹ گیا حادثہ میں ڈرائیور اختر علی سکنہ بدو ملہی اور ہیلپر محمد سکنہ گاؤں عیسیٰ پسرور شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹرک سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نکالا اور طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔