ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کا انٹریکٹو سیشن
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کا اہم انٹریکٹو سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کے علاوہ علما کرام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل میں عدم توازن کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے صحت،تعلیم، روزگاراور دیگر بنیادی سہولتوں میں روز افزوں تنزلی آ رہی ہے لہذا آبادی میں توازن اور خاندان کی خوشحالی کیلئے تمام طبقات کو اپنا فعال کردار ادا کرنا اورخوشحال خاندان کے بیانیہ کو عام کرنا ہوگا۔