خدا کرے نیا اسلامی سال پاکستان کیلئے خیر و برکت کا باعث ہو:دائود رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے نئے ہجری سال کے آغاز پر اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔۔۔
دعا کی کہ خدا کرے نیا اسلامی سال وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کیلئے مزید خیر و برکت کا باعث ہو،اسی سال ابتدا ہی میں فلسطین و کشمیر و برما اور جہاں جہاں مسلمان غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہیں آزادی کی نعمت حاصل ہو جائے ۔ داؤد رضوی نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں زیادہ سے زیادہ اعمال صالح اور رسول کریم ؐ کی سنتوں کو اپنانے کا عہد کرنے اور اس پر استقامت کیلئے دعا گو ہونا چا ہیے۔