مرکزی امام بارگاہ گلستانِ معرفت میں فرضی مشقوں کا انعقاد
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )محرم الحرام کے دوران امن و امان، عوامی تحفظ اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام مرکزی امام بارگاہ گلستانِ معرفت میں جامع فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
فرضی مشقوں میں پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ستھرا پنجاب، میونسپل کارپوریشن، گیپکو، پیرا فورس، ایس این جی پی ایل اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف محکموں کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، فوری رسپانس، ریسکیو آپریشن، طبی امداد، آگ بجھانے ، بجلی و گیس کی ہنگامی بحالی اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا۔