ڈی پی ایس میں نئے اکیڈمک بلاک کے منصوبے کا سنگ بنیاد
5منزلہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر سے طلبہ کو بہتر تدریسی ماحول فراہم ہو گا:ڈی سی
حافظ آباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک سکول حافظ آباد طلبا و طالبات کیلئے نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا منصوبہ ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے نئے بلاک کے منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا۔ پرنسپل زمان چیمہ ، وائس پرنسپل میڈم گلناز ، سی ای او ایجو کیشن اکرم اشرف ، بورڈ آف گورنر کے اراکین ، چودھری فلک شیر چٹھہ ، پروفیسر ایوب طاہر، شیخ نجم السلام ، چودھری نجیب الرحمان سمیت سکول اساتذہ تقریب میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ پانچ منزلہ نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر سے طلباو طالبات کو بہتر تدریسی ماحول فراہم ہو گا۔ انکاکہنا تھا کہ نئے بلاک کے تعمیراتی کام کو وہ خود مانیٹر کرینگے ۔ تعمیراتی کام کو کوالٹی کے لحاظ سے سو فیصد بہتر بنایاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ اکیڈمک بلاک کی تعمیر کو جلد مکمل کروا لیا جائے تا کہ طلبا و طالبات اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔