لڑائی جھگڑے ، فائرنگ کے 2واقعات میں 3افراد زخمی

 لڑائی جھگڑے ، فائرنگ کے  2واقعات میں 3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)لڑائی جھگڑے ، فائرنگ کے 2واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑے ہونے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری کے سینے اور بازو پر فائر لگے ، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ادھر بتی چوک کے قریب عباس کباڑیہ نے 8ہزارروپے کے تنازع پر انیل عرف ہنی مسیح اور علی حسن پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر دونوں زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں