ڈی سی جھنگ کااٹھارہ ہزاری میں زیرِ تعمیر فیملی پارک کا دورہ
تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کیساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں:علی اکبر بھنڈر
اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اٹھارہ ہزاری میں زیرِ تعمیر فیملی پارک اور بیوٹیفکیشن سکیم کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریحی مواقع میسر آئیں گے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران اور کنٹریکٹرز کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔