پارلیمانی کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیراجاگرکررہی ہے،رانا قاسم نون

پارلیمانی کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیراجاگرکررہی ہے،رانا قاسم نون

حریت کا نفرنس وفدکی چیئر مین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سے ملاقات،اہم امورپر گفتگوآزادکشمیر کی کشیدہ صورتحال کے حل کیلئے ارکان کی دستخط شدہ تجاویز پیش کیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک اہم اور دیرینہ تناز ع ہے جس کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، پارلیمانی کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں رانا محمد قاسم نون سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رانا محمد قاسم نون نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کشمیری عوام کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال کو حل کرنے سے متعلق وفد کے ارکان کی دستخط شدہ تحریری تجاویز چیئر مین کو پیش کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں