محرم :ادارے ہم آہنگی سے کام کرینگے :ڈی سی و ڈی پی اوچنیوٹ

محرم :ادارے ہم آہنگی سے کام کرینگے :ڈی سی و ڈی پی اوچنیوٹ

امن و امان کے قیام میں علماء، مشائخ اور امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم قراردیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی مشترکہ صدارت میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں علماء، مشائخ اور امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم ہے ۔ محرم الحرام کے دوران تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ماضی کی طرح اس بار بھی ملی یکجہتی، بھائی چارے اور اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ حساس ایام میں اشتعال انگیزی سے بچنا اور صفوں میں اتحاد قائم رکھنا  وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی کو بھی اشتعال پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھی محرم الحرام کے دوران محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں