محرم الحرام ، ڈی سی اور ڈی پی او کا میلسی میں انتظامات کا جائزہ
وہاڑی، میلسی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال کے ہمراہ میلسی میں امام بارگاہوں اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے چک نمبر 84 ڈبلیو بی اور 118 ڈبلیو بی کی امام بارگاہوں کا معائنہ کیا اور مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جامع جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سکیورٹی، روٹس کی صفائی، پانی کے چھڑکاؤ، سبیلوں کی فراہمی، ریسکیو سروسز اور طبی سہولیات کی بروقت دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔