نوجوان کے قتل کا معمہ حل ، ملزمہ بیوی اور شوٹر گرفتار
سلمان فریاد کواسکی اہلیہ نجم گل نے آشنا اسد سے ملکر قتل کیا جو ابھی تک مفرور
راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈیڑھ سال قبل گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے نوجوان کا معمہ حل ، ملزمہ بیوی نے آشاسے ملکر شوٹر کے ذریعے قتل کروایا۔ کینٹ پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمہ اور شوٹر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم ابھی تک مفرور ہے ۔ڈیڑھ سال قبل محلہ شریف فارم گلی انعام شوز والی کے رہائشی فریاد کا 26سالہ شادی شدہ بیٹا سلمان فریاد رات ساڑھے گیارہ بجے ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر آیا ابھی دروازے پر پہنچا ہی تھا کہ نامعلوم شوٹر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا جس کا مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج ہوا ۔ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او زبیر سیال نے ہمراہ عملہ ٹیکنیکلی دن رات محنت کرکے شوٹر مغیث فرزان ولد عبدالحمید چغتائی ساکن مریدکے جس نے قتل کرنے کے چار لاکھ لیے تھے اور مقتول کی بیوی نجم گل دختر گلزار رحمانی ساکن صدیق اکبر ٹاؤن گلی نمبر 2نے اپنے آشنا سے اسد نامی سے ملکراپنے خاوند سلمان فریاد کو قتل کروایا تھاجو ابھی تک مفرور ہے ۔ ملزمہ نجم گل کو جیل بھیج دیا گیاجبکہ شوٹر مغیث فرزان حراست میں ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔