شہری نقدی، موبائل فونز موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم

 شہری نقدی، موبائل فونز موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ،موترہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگاران )تین وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔

معراج چوک میں ذوالفقار ساہی کی بیوی کا رکشہ میں پہلے سے سوار 3 خواتین نے پرس چوری کرلیا جس میں50ہزارروپے ، موبائل فون، سونا ، دوچیک بک اور شناختی کارڈ تھا ، کوٹ کرم بخش کے قریب دو ملزموں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر25ہزارروپے اور موبائل چھین لیا۔جبکہ کوٹلی جنڈو کے قریب دو ملزموں نے اسلحہ کے زور پر طلحہ سے موٹر سائیکل، 10ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں