عورت فاؤنڈیشن کا ایران،امریکہ مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم
لاہور (سٹاف رپورٹر )عورت فاؤنڈیشن ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا پُرتپاک خیرمقدم کرتی ہے اور اسے علاقائی اور عالمی امن کی جانب ایک عظیم پیش رفت قرار دیتی ہے ۔
عورت فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ تاریخ کے اس اہم لمحے کا پوری دنیا اور امن پسند انسانیت کو شدت سے انتظار تھا۔ اس امید کی تعبیر نے ثابت کر دیا ہے کہ عالمی طاقت کے ڈھانچے اور عوامی سطح پر اب بھی عقل و دانش کی بالادستی قائم ہے ، اور اگر انسان متحد ہو جائیں تو دنیا کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔