عاشورہ انتظامات مکمل، جلوس روٹس پر خصوصی اقدامات

عاشورہ انتظامات مکمل، جلوس روٹس پر خصوصی اقدامات

500 اضافی سٹریٹ لائٹس نصب، حفاظتی و صفائی انتظامات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف 500 اضافی سٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں جبکہ 513کھلے گٹروں پر ڈھکن لگا کر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں