راولپنڈی ماسٹر پلان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، کمشنر

 راولپنڈی ماسٹر پلان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، کمشنر

انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس، لینڈ یوز پلاننگ مؤثر بنانے پر زور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اراضی کے انتظامی امور اور ماسٹر پلان راولپنڈی کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ انتظامی حدود سے بالاتر ہو کر باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ پورے خطے میں مؤثر منصوبہ بندی اور متوازن ترقی کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماسٹر پلان پر کام میں مزید تیزی لائی جائے اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سرکاری اراضی کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے اور ماسٹر پلان کے مقاصد کے مطابق لینڈ یوز پلاننگ کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے ماسٹر پلان راولپنڈی کی بروقت تکمیل کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں