جمعیت علما اسلام نوشہرہ ورکاں کی مجلس عاملہ ومجلس شوریٰ کا اجلاس

جمعیت علما اسلام نوشہرہ ورکاں کی  مجلس عاملہ ومجلس شوریٰ کا اجلاس

تتلے عالی(نامہ نگار)جمعیت علما اسلام تحصیل نوشہرہ ورکاں کی مجلس عاملہ ومجلس شوریٰ کا مشترکہ اجلاس تحصیل امیر مولانامحمد فاروق گادی کی زیر صدارت جامعہ اسلامیہ میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں سرپرست مولانا قاری نذیر الرحمن،ضلعی امیر قاضی مراداﷲ کی قیادت میں ضلعی وفد نے بھی شرکت کی،اجلاس میں11جولائی کو ضلع قصور میں ہونے والی تحفظ دینی مدارس وعوامی حقوق کانفرنس میں بھرپور شرکت اور اس کی کامیابی کیلئے تحصیل بھر میں علما کرام،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ملاقوں کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں