حضرت امام حسین ؓنے ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا:نعیم ہزاروی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واقعہ کربلا قربانیوں کی لازوال داستان ہے حضرت امام حسین ؓنے ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔۔۔
امام حسین ؓنے اپنی اوراہل بیت عظام اور اصحاب کی قربانی دیکر حق کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید کردیا،باطل قوتیں یزیدیت کی شکل میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناکامیاں اپنے مقدرمیں سمیٹ کرمٹ گئیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ نعیم الرحمن ہزاروی نے ادارہ فیضان شہ کونین ؐکے زیر اہتمام شہادت امام حسین ؓاورحضرت عمر فاروق ؓکا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔