کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس ،واسا کو مثالی ادارہ بنائینگے :احد ڈوگر

کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس ،واسا  کو مثالی ادارہ بنائینگے :احد ڈوگر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) واسا کو مثالی ادارہ بنائیں گے ،محکمے میں کرپٹ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔

ان خیالات کااظہار ایم ڈی واسا احد ڈوگر نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عرفان سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عرفان سعید نے کہا کہ اچھے آفیسر کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں ،احد ڈوگر کی ایڈمنسٹریشن اورایڈ منسٹریٹو ورک قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر سلیم صدیق ایڈووکیٹ، رضوان مشتاق ایڈووکیٹ ، حمزہ سعید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں