منظور لوڈ سے زیادہ استعمال ‘روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر خراب

منظور لوڈ سے زیادہ استعمال ‘روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر خراب

ترسیلی نظام خراب ، لائن لاسز بڑ ھ گئے ،اوور لوڈنگ پر کنکشن منقطع کررہے :حکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما میں گیپکو سسٹم اوور لوڈ رہنا اور ٹرانسفارمرز جھلسنے کا سلسلہ جاری فیڈر،تاروں کالوڈ بیلنس نہ کر انے کی وجہ سے وولٹج کم اور ٹرا نسفا رمر ز جھلسنے سے گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا جبکہ ریجن بھر میں اوور لوڈنگ اور انڈسٹر یل میٹرز کو کمرشل استعمال کر نے کی ہزاروں شکایا ت با وجود گیپکو کا رروائی کر نے سے قاصر ہے ۔گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں گیپکو کے لاکھوں صارفین منظو ر کر ائے گئے لوڈ سے کئی گنا زیا دہ استعمال کر رہے ہیں جس کے با عث واپڈا کا ٹرا نسمشن سسٹم تبا ہ ہو رہا ہے ،وولٹیج کم ہو نے اور اوور لو ڈنگ کی وجہ سے رو زانہ درجنوں ٹرانسفا ر مرز خراب ہونے لگے ۔گو جر انو الہ ،گجر ات ،منڈ ی بہا ئوالدین ،نا رروال ،حافظ آبا د ،سیا لکوٹ،وزیر آباد کی کسی بھی سب ڈویژن میں لوڈ کو بیلنس نہیں کرایا گیا۔ دوسر ی طرف فیکٹر یوں،انڈ سٹر یز ،نجی اوسر کا ری دفاتر میں منظو ر شد ہ لوڈ سے کئی گنا زیادہ استعمال کیا جارہا ہے ۔شکایت اور کا رروائی پر متعلقہ افسر یا ایس ڈی او کیساتھ ملی بھگت کر کے معاملے کو دبا دیا جا تا ہے ۔ ریجن بھر میں لاکھوں گھر یلو اور کمر شل صارفین نے لاکھوں صارفین نے کنکشن لگواتے وقت ایک کلوواٹ کی درخواست دی جبکہ گیپکو کے اعداد شما ر کے مطا بق گھر یلو صارفین اوسطاً 6سے 10کلو واٹ استعمال کر رہے ہیں اسی طرح چھوٹی فیکٹریوں میں بھی 7تا39 کلو واٹ تک منظو رکر ایا گیا لیکن بیشتردوگنا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے ٹرا نسمنشن سسٹم خراب جبکہ لائن لاسز بھی بڑ ھ گئے ہیں اورا ن کا اضا فی بوجھ صارفین پر ڈا ل دیا جاتا ہے۔ گیپکو افسروں کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ پر کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں