حیدری روڈ پر پختہ تجاوزات کیخلاف آج سے آپریشن کا آغاز
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پختہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آج سے ہیوی مشینری کے ساتھ کارروائی شروع کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پرایس ڈی ای او پیرا فورس راشد علی کی زیر نگرانی ،انسپکٹر فرمان علی نے حیدری روڈ پر تمام پختہ تھڑے قائم کرنے والوں کو نشان لگا کراز خود ختم کرنے کی ہدایت کر دی ،آج سے پختہ تعمیرات کو مسمار کرنے کیساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔