ملکی سلامتی ، دفاع کیلئے فوج کیساتھ کھڑے ہیں :علماکرام

ملکی سلامتی ، دفاع کیلئے فوج کیساتھ کھڑے ہیں :علماکرام

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے :پیر علی سجاد ،فدا حسین شاہ

گوجرانوالہ،جامکے چٹھہ (نیوز رپورٹر، نامہ نگار )آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف کے پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری اور پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے کہا ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خیال رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے ، تمام مکاتب فکر رواداری،امن و اتحاد،باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دیں،اعمال کے ترازو پر قیامت کے دن ایمان،اخلاص اور نیت پر وزن نکلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیرانوالی خورد میں سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کے والد ممتاز مذہبی سماجی شخصیت حاجی محمد صدیق تارڑ کے سالانہ ختم کے موقع پر منعقدہ شہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علامہ اویس مرتضیٰ نوری،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،قاری خادم بلال مجددی،صاحبزادہ نعمان صدیقی،غلام فرید چشتی،عمران شہزاد تارڑ، اقبال نوشاہی،کلیم اللہ رضوی،پیرسید فاروق حیدر شاہ، پیرسید تہذیب الحسن شاہ،قاری سرفراز لنگاہ،قاری دانش،خالد محمود تارڑ،ارشد تارڑ،ارتکاز تارڑ، شہریار تارڑ،عدیل تارڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن و سلامتی اور تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ،پاکستان ہمارا اجتماعی آشیانہ ہے نفرت کا کوئی نشانہ برداشت نہ کریں،کندھے سے کندھا ملا کر فتنہ پرستی،نفرت کی ہر سازش ناکام بنا دیں،اسلاف کی طرح استحکام پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں