ڈی کینٹنگ، تجاوزات ،خود ساختہ مہنگائی کیخلاف کارروائی کا حکم

ڈی کینٹنگ، تجاوزات ،خود ساختہ مہنگائی کیخلاف کارروائی کا حکم

پیرا حکومتی نرخوں پر عملدرآمد، غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کرائے ،اصغر اقبال

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے کہا ہے کہ غیر قانونی ڈی کینٹنگ، تجاوزات اور خود ساختہ مہنگائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہریوں کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پیرا فورس انچارج تانیہ اور ٹیم کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو حکومتی نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گیس کی ڈی کینٹنگ غیر قانونی اور خطرناک عمل ہے ، جس کا خاتمہ ضروری ہے ۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے گیس کی دکانوں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے ۔ بعد ازاں انہوں نے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں جبکہ عدالتی امور انجام دیتے ہوئے مختلف کیسز کی سماعت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں