پیدائش، ڈیتھ ، زمین سرٹیفکیٹس فراہمی آسان بنانے کا فیصلہ

پیدائش، ڈیتھ ، زمین سرٹیفکیٹس فراہمی آسان بنانے کا فیصلہ

نادرا و لوکل گورنمنٹ حکام کو رکاوٹیں دور کرنے ، سروس بہتر بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شہریوں کو پیدائش، ڈیتھ اور زمینوں سے متعلق سرٹیفکیٹس کی جلد اور آسان فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اس سلسلے میں نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حکام کا اجلاس طلب کر کے دستاویزات کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔اجلاس میں سرکاری دستاویزات کے حصول کے طریقہ کار اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں، اس مقصد کے لیے تمام ادارے مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو شفاف، تیز اور عوام دوست بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سرکاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انتظامیہ کے اس اقدام سے ضلع بھر کے شہریوں کو پیدائش، وفات اور زمینوں سے متعلق سرٹیفکیٹس کے حصول میں آسانی میسر آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں