ڈپٹی کمشنرکا صفائی ورکرز کو ایس او پیزپر عملدر آ مد کا حکم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے نوشہرہ روڈ سے ملحقہ رہائشی علاقوں، نوشہرہ سانسی، جناح روڈ، کھیالی ڈرین (گندا نالہ)روڈ، سول لائنز اور سٹیلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ورکرز کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ نوشہرہ سانسی، جناح روڈ اور کھیالی ڈرین روڈ پر بعض مقامات پر صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا۔