حافظ آباد:تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو بروقت خون کی فراہمی کیلئے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی اور سابق ضلع ناظم کرنل (ر)علی احمد اعوان کے صاحبزادے نے بھی خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے ضلعی سرپرستِ اعلیٰ کرنل (ر)علی احمد اعوان نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا انسانیت کی عظیم ترین خدمت ہے جس کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔