ن لیگ کی سابق کو نسلر کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور سابق کونسلر رفعت شفیع نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے وہ ایک بار پھر میدانِ عمل میں آ رہی ہیں اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی ۔