محکمہ ایکسائز کے سٹینو گرافرز اور سینئر کلرکوں کی انسپکٹر کے عہد پر ترقی

محکمہ ایکسائز کے سٹینو گرافرز اور سینئر  کلرکوں کی انسپکٹر کے عہد پر ترقی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گوجرانوالہ میں سٹینو گرافر اور سینئر کلرکوں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ڈویژن ثوبیہ مالک کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹینو گرافر بلال احمد کو مستقل بنیادوں پر جبکہ سینئر کلرکوں عبدالماجد، محمد عثمان اشرف اور غلام مصطفیٰ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ تمام افسر وں کو فوری طور پر چارج سنبھالنے اور فی الحال موجودہ تعیناتی کے مقامات پر ہی فرائض جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے 10 فیلڈ انسپکٹرز کو نئی موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں