ڈسکہ :ملی بھگت سے دودھ ‘دہی کی قیمتوں میں اضافہ

ڈسکہ :ملی بھگت سے دودھ ‘دہی کی قیمتوں میں اضافہ

دودھ 240اور دہی 260روپے کلو تک فروخت ، روٹی اورنان بھی مہنگا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بے حد اضافہ جبکہ نان او ر روٹی بھی مہنگی ہو گئی ۔ علاقہ بھرمیں دودھ اور دہی فروخت کرنیوالوں نے قیمت میں بے حد اضافہ کردیا ، 170روپے فی کلو فروخت ہونیوالا دود ھ230سے 240روپے فی کلو اور دہی250سے 260روپے فی کلو مل رہی ہے جبکہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا ، کاغذ نما روٹی 20روپے اور نان30روپے میں فروخت ہورہا ہے مگر انتظامیہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔ د کانداروں کاکہنا ہے کہ ہم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ان کے عملہ کو ماہانہ فیس دیتے ہیں اور روزانہ دودھ دہی ان کے گھرو ں میں پہنچاتے ہیں وہ ہمارے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرسکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں