تحریک انصاف کے صدر پرو یزالٰہی سے ایم پی اے ناصر چیمہ کی ملاقات
راہوالی(نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرو یزالٰہی سے ایم پی اے ناصر چیمہ نے انکی رہائشگا ء پر ملاقات کی ، اس موقع پر ملکی سیاسی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف جلد مشکل وقت سے نکل جائیگی کیونکہ عوام کا عمران خان پر بھر پور اعتماد اس بات کا ضامن ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے عمران خان اور تحریک انصاف کا میدان عمل میں رہنا لازم ملزوم ہے اس سلسلے میں بھر پور عوامی تحریک شروع کرنے والے ہیں جسکے نتیجے میں ملک پر غیر اتخابی عمل سے براجمان حکمرانوں کا غلبہ ختم ہوگا ۔