سیالکوٹ2463:لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس ضبط ، مالک گرفتار

سیالکوٹ2463:لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس ضبط ، مالک گرفتار

تاج پورہ میں ٹریڈر شاپ سے معروف برینڈز سے ملتی کاربونیٹڈ بیوریجز بر آ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی سیالکوٹ کاجعلی کولڈڈرنکس بیچنے والوں کے خلاف گرینڈآپریشن ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈسیفٹی ٹیموں کی پسرور میں کارروائیاں 2ہزار463لٹر معروف برینڈز کی جعلی کاربونیٹڈ بیوریجزضبط، مقدمہ درج ،ویجیلنس ٹیم کی طویل ریکی اور خفیہ اطلاع پر ایکشن لیا گیا سبزمنڈی میں واقع ٹریڈر شاپ کا مالک جعلی کاربونیٹڈ بیوریجز بیچتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،گودام میں موجود سامان قبضہ میں لے کرمالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا،محلہ تاج پورہ میں واقع ٹریڈر شاپ سے معروف برینڈزکے نام سے ملتی کاربونیٹڈ بیوریجز بر آ مد،کاربونیٹڈ بیوریجزکے سیمپلز لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھواد ئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...