6ماہ کے دوران 164انسانی سمگلروں کوعدالت سے سزا

6ماہ کے دوران 164انسانی سمگلروں کوعدالت سے سزا

انکوائریوں اور زیر التوا مقدمات میں 88کروڑ 9لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انسانی سمگلنگ کا گڑھ سمجھے جانے والے گوجرانوالہ ڈویژن میں ایف آئی اے نے مضبوط تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزموں کو عدالتوں سے ریکارڈ اور عبرت ناک سزائیں دلوائی ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کے مطابق سال 2026کے پہلے 6ماہ کے دوران مجموعی طور پر 164انسانی سمگلروں اور ملزموں کو عدالتوں سے سزائیں سنوائی جا چکی ہیں جو کہ ادارہ جاتی کارکردگی میں سنگ میل ہے ۔اسلم میو، سرور سندھو، ندیم میو اور رؤف کو ایف آئی اے کی بہترین اور پیشہ ورانہ تفتیش کے باعث عدالت کی طرف سے 22، 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔محمد سجاد انسانی سمگلنگ کے جرم میں 19 سال قید کی سزا کے مستحق قرار پائے ۔صغیر حسین کو عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی طرف سے سزا یافتہ مجرموں کو صرف قید ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مختلف سرکلز بشمول گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں جاری انکوائریوں اور زیرِ التوا مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے ملزموں سے 88کروڑ 9لاکھ روپے سے زائد روپے کی ریکارڈ برآمدگی کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...