میاں سانسی روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پر اہل علاقہ کااحتجاج
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)واسا کی نااہلی کی وجہ سے میاں سانسی روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پر اہل علاقہ کاشد ید احتجاج جس میں مطالبہ کیا گیا۔
کہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل جائے ۔منصوبہ نامکمل ہونے کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک اور پیدل آنے والے کو شدید مشکلات کاسامنا ہے فیکٹری ایریاز کے مزدور شدید پریشان ہیں ۔علاقہ کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ منصوبہ کو ٹیکنیکل طریقے سے بروقت مکمل کر ایا جائے ۔ اکرام مغل شانی سابق چیئرمین، چودھری امجد جاوید مہر ، عبدالرزاق مغل کونسلر،ڈاکٹر محمد امین مہر ، جاوید مہر ، سمرا و دیگر علاقہ معززین نے احتجاج میں شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments