نواز چوہان کا فرانسس آباد اور الیاس کالونی ،سیوریج پلان کا جائزہ

نواز چوہان کا فرانسس آباد اور  الیاس کالونی ،سیوریج پلان کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے چودھری رمضان ملہی کے ہمراہ فرانسس آباد اور الیاس کالونی کا وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزٹ کا مقصد علاقے میں سیوریج سسٹم کے نئے پلان اور حکمتِ عملی کا موقع پر پہنچ کر بغور جائزہ لینا تھا تاکہ دیرینہ مسائل کا مستقل اور پائیدار حل نکالا جا سکے ۔اس موقع پر واسا کھیالی سب ڈویژن کی اعلیٰ قیادت اور متعلقہ ٹیم ایکسین واسااحمد علی ،ایس ڈی اوحافظ آصف اورٹھیکیدار سعدبھی موجود تھے ۔ایم پی اے نے افسر وں اور ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ وقت کے اندر سیوریج پلان کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ الیاس کالونی اور فرانسیس آباد کے مکینوں کو جلد از جلد ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...