علی پورچٹھہ:آٹا، روٹی اور نان سرکاری نرخوں سے مہنگے فروخت
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر) علی پورچٹھہ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
آٹا، روٹی اور نان سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 1300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ شہریوں کے مطابق اس کی سرکاری قیمت 1100 روپے مقرر ہے۔ اسی طرح چکی کا آٹا بھی تقریباً 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف تندوروں پر 70 گرام روٹی 20 روپے ، سادہ خمیری نان 25 روپے اور روغنی نان 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، شہریوں نے متعلقہ حکام نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments