ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، صفائی، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، صفائی، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، تجاوزات کے خاتمے ، مون سون سے قبل انتظامات اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جناح روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے سوہنا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج و ڈرینیج منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ایم ڈی واسا کو متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن، سیالکوٹ بائی پاس روڈ، چھچھروالی چوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے \\\"ستھرا پنجاب، صاف ستھرا گوجرانوالہ\\\" مہم کے تحت صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت کولیکشن و تلفی، تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد راستوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹرز اور ستھرا پنجاب حکام کو شہریوں کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے پسرور روڈ پر اوپن ڈرینز، نالیوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ ناقص صفائی اور نکاسیٔ آب کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈی سلٹنگ، صفائی اور مؤثر نکاسیٔ آب کے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اور متعلقہ افسران سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈپٹی کمشنر نے پسرور روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ کا اچانک معائنہ بھی کیا، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کے پیمانوں اور اوگرا کے مقررہ نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران پیمانہ درست پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...