چینی وفد اور شافع حسین کی ملاقات‘ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
گجرات اور لاؤڈی کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا اعلان
گجرات (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے گجرات میں چین کے صوبہ ہونان کے شہر لاؤڈی کے اعلیٰ سطحی سرکاری و کاروباری وفد سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، صنعت، تجارت اور دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چین کے شہر لاؤڈی کے سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے وفد کو ضلع گجرات کی صنعتی استعداد، سرمایہ کاری کے مواقع، سیاحت، تاریخی ورثے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر چینی وفد کی جانب سے لاؤڈی شہر کی صنعتی و معاشی ترقی پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گجرات اور لاؤڈی کے درمیان صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور حکومت مزید چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع اور خصوصی مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاؤڈی اور گجرات کے درمیان صنعتی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments