ون یونٹی اور ویژن گروپ میں اتحاد ‘ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس کی سیاست میں بڑی تبدیلی، ون یونٹی اور ویژن گروپ میں انتخابی اتحاد ہو گیا۔۔۔
ویژن گروپ کی قیادت کی طرف سے مقامی میرج ہال میں ون یونٹی گروپ قائدین کے اعزاز میں دیا گیا عشائیہ، چیمبر آف کامرس انتخابات سے قبل انتخابی جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ ویژن گروپ کے چیئرمین نعمان الحق پھلروان نے باقاعدہ طور پر ون یونٹی سے اتحاد اور آئندہ چیمبر انتخابات میں مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ون یونٹی اور ویژن گروپ کے اتحاد سے تمام نشستوں پر مخالفین کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments