سیالکوٹ:ماڈل ٹائون میں لوڈ شیڈنگ ‘رہائشی سراپا احتجاج

سیالکوٹ:ماڈل ٹائون میں لوڈ شیڈنگ ‘رہائشی سراپا احتجاج

12سے 14گھنٹے کی بجلی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ،فوری اصلاح کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر رہائشی سراپا احتجاج بن گئے ۔ کئی ہفتوں سے جاری طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف ممبران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں رات بھر اور دن کے اوقات میں 12 سے 14گھنٹے بجلی کی مسلسل بندش نے بزرگوں خواتین بچوں مریضوں اور کاروباری طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ ممبران کا کہنا ہے کہ مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ رات بھر جاگنے پر مجبور ہیں۔ گیپکوکے متعلقہ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے مکینوں کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس علاقے کے شہریوں کو بنیادی سہولت سے محروم رکھ کر انہیں سزا دی جا رہی ہو فرسودہ گرڈ سٹیشن اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ موجودہ ناقص انفراسٹرکچر بار بار خرابیوں اور طویل بندش کا باعث بن رہا ہے ۔خالد وسیم نے خبردار کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو احتجاج سمیت ہر قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...