عمران کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ،مبین عارف
بانی پی ٹی آئی کو بلاجواز قید کر رکھا ہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ، رکن قومی اسمبلی
راہوالی( نمائندہ دنیا )ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ظلم کی لاکھ آندھیاں چلیں یہ دیے بجھ نہ پائیں گے ظلم سہتے جائیں گے اور مزید ثابت قدم ہوتے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایم این اے مبین عارف جٹ نے ایم پی اے پی پی 59چوہدری محمد ناصر چیمہ سے مرکزی دفتر میں ملاقات کے موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات چوہدری استخار احمد چیمہ ،شیخ خرم شہزادہاشمی و دیگران کی موجود گی میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 47فارم کی مسلط شدہ حکمران جماعت کے ظالمانہ دور میں جس طرح ایم پی اے چوہدری محمد ناصر چیمہ نے عمران خان کے سنگ چٹان کی طرح ساتھ دیا ہے ساتھ کھڑے ہیں اس سے بڑھ کر مخلص پن کی کوئی مثال نہیں ملتی ان کی ثابت قدمی پر انکی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بلاجواز قید کر رکھا ہے جہاں پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے دیوار کے ساتھ لگانا کی کوشش کر رہے ہیں مگر اسکے باوجود حکمران کامیاب نہیں ہونگے بلکہ شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ناروا سلوک برتا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments