وزیرآباد میں ٹماٹر 600روپے کلو‘ شہریوں کو پریشانی
بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقوں میں سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوئیں:تاجر
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیرآباد اور گردونواح میں ٹماٹر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جہاں ٹماٹر 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے ۔ شہریوں نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ خود منڈیوں سے مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق بڑی منڈیوں میں آڑھتیوں اور ڈیلرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے باعث انہیں کم منافع پر فروخت کے باوجود صارفین کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تاجروں کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کئی علاقوں میں سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ وزیرآباد میں زیادہ تر ٹماٹر سندھ سے سپلائی ہو رہا ہے ۔ محدود رسد اور بڑھتی طلب کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments