گلیانہ تا ملکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،گاڑیاں برباد

گلیانہ تا ملکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،گاڑیاں برباد

کچھ عرصہ قبل چند مقامات پر پیچز لگائے گئے ،شہریوں کا فوری اصلاح کا مطالبہ

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ تا ملکہ سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں۔ ملکہ تا گلیانہ سڑک جسکی لمبائی تقریباً 8 کلو میٹر بنتی ہے عید الاضحیٰ سے قبل روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن تو کیا گیا مگر محکمہ ہائی وے گجرات کے اہلکار صرف چند ایک مقامات پر پیچز لگا کر چلتے بنے ۔شہریوں نے محکمہ ہائی وے سے درخواست کی ہے کہ اگر نئی سڑک کی تعمیر ممکن نہیں تو کم از کم عید الاضحیٰ سے قبل لگائے جانے والے پیچز کو مکمل کر کے گڑھے تو بھر دئیے جائیں تا کہ لاکھوں روپے کی گاڑیاں گڑھوں کے با عث تباہ ہونے سے بچ سکیں اور حادثات کے با عث شہریوں کی زندگی کو لاحق خطرات کم ہو سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...