منڈیکی گورائیہ:پابندی کے با وجود کیفوں میں شیشہ حقے کا استعمال

 منڈیکی گورائیہ:پابندی کے با وجود  کیفوں میں شیشہ حقے کا استعمال

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)انتظامیہ کی نااہلی کے باعث علاقہ بھرمیں پابندی کے باوجود شیشہ حقہ کااستعمال جاری ، نوجوانوں کیساتھ ساتھ طلبا بھی کیفوں پر جاکر شیشہ حقہ پینے میں مصروف ہیں۔

 ہروقت شیشہ پینے والوں کا رش لگا رہتاہے ، شیشہ حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہے جسکے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں، انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی ۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ شیشہ حقہ کے استعمال کانوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...