سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف  علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سی ای او گوجرانوا لہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے اندرون شہر کی مختلف شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

 انہوں نے ستھرا پنجاب ورکرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور مون سون بارشوں کے دوران جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے جبکہ تمام حساس اور نشیبی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...