حکومت معاشی ناکامی کا بو جھ عوام پر ڈال رہی :پی ٹی آئی
پٹرولیم لیوی اور غیر ضروری ٹیکسز عوام کی جیب پر ڈاکہ :حسن نشاط گھمن
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈپٹی انفارمیشن سیکر ٹری سنٹرل پنجاب تحریک انصاف حسن نشاط گھمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے ، حکومت نے عوام کو روزانہ مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر دیا ،ہر صبح عوام کو ریلیف نہیں بلکہ نئے پٹر ول بم کا سامنا کر نا پڑتا ہے جس کا براہ راست اثر گھر کے بجٹ، ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ ، زراعت، صنعت اور کاروبار پر پڑتا ہے ۔ روزانہ قیمتوں میں اضافے نے عوام ، تاجروں، کسانوں ، ٹرانسپورٹرز اور صنعتکاروں کو شدید غیر یقینی صور تحال سے دو چار کر دیا ہے ۔ ایندھن کی قیمتیں ہر روز بدلیں گی تو ہر شے کی قیمت بھی بڑھے گی جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بد حالی کی شدید مشکلات کا شکار ہیں،موجودہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا تمام بوجھ عوام پر منتقل کر رہی ہے ، ایک طرف پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف پٹر ولیم لیوی اور دیگر بھاری ٹیکسوں سے عوام کی جیبوں پر مزید ڈاکہ ڈالا جار ہا ہے ، حکومت فوری طور پر پٹر ولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری ٹیکسز اور لیوی ختم کرے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments