پنڈی بھٹیاں : برساتی نالوں کی بندش، سیلابی صورتحال، کاروبار زندگی معطل فصلیں متاثر

پنڈی بھٹیاں : برساتی نالوں کی بندش، سیلابی صورتحال، کاروبار زندگی معطل فصلیں متاثر

نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی کا گزر محال ، بعض مقامات پر پشتے بہہ گئے ،پانی میں گھر ی عمارتوں کے گرنے کا خدشہ ،تباہی کے بعد انتظامیہ اورمحکمہ آبپاشی کو ہو ش آگیا ،نالوں کی صفائی شروع

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے تحصیل پنڈی بھٹیاں کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا پانی سیلابی صورتحال اختیار کر گیا ، صورتحال مبینہ طور پر محکمہ آبپاشی کی مبینہ کرپشن اور انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوئی ،موسم برسات سے قبل سیم نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالے گندگی سے اٹے ہوئے ہیں جن سے پانی کا گزر محال ہو گیا یہی صورتحال نالوں کے پشتوں کی ہے جو بالکل ختم ہو چکے ہیں ،اس صورتحال سے تحصیل کے متعدد دیہات بارش کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور بعض جگہوں پر پشتے پانی میں بہہ گئے ہیں جس سے بارشی پانی نے ان علاقوں میں کاروبار زندگی معطل کردیا ،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ پانی میں گھرے مکانات اور دیگر عمارتوں کے بھی گرنے کا خدشہ ہے ، بارش کے پانی کی تباہی کے بعد انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی آنکھ کھلی اور مختلف مقامات پر پشتوں کی مرمت اور نالوں کی صفائی شروع کر دی گئی ۔گزشتہ سال پنڈی بھٹیاں میں بارشی پانی نے سیم نالوں کی صفائی نہ ہو نے سے تباہی مچا دی تھی ،شہریوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...