وزیرآباد:بارش سے گلیاں، بازار اور سڑکیں زیر آب
پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ،نظامِ زندگی مفلوج، شہریوں کو مشکلات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موسلا دھار بارش نے وزیرآباد میں جل تھل ایک کر دیا، گلیاں، بازار اور سڑکیں زیر آب، شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، دوپہر تقریباً 12 بجے شروع ہونے والی بارش مسلسل2گھنٹے تک جاری رہی اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہر کی بیشتر سڑکیں، گلیاں، بازار اور نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد بازاروں میں د کانوں کے اندر پانی داخل ہوگیا جس سے تاجروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا،محلہ جناح کالونی،مسلم روڈ محلہ اسلامیہ سمیت متعدد علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
جس سے گھریلو سازو سامان کو نقصان پہنچا،کئی مقامات پر پانی اس قدر جمع ہوگیا کہ پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا جبکہ رکشے ، موٹر سائیکلیں اور دیگر چھوٹی گاڑیاں پانی میں بند ہوتی رہیں۔ شہری گاڑیوں دھکے لگا کر محفوظ مقامات تک پہنچانے پر مجبور دکھائی د ئیے ۔بارش کے دوران لاہوری دروازہ بازار، پرانی سول کورٹ میں بازار بھی پہلی مرتبہ مکمل طور پر پانی کی لپیٹ میں آگیا جسے شہریوں نے انتظامی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا۔ دوسری جانب واسا وزیرآباد ستھرا پنجاب اور بلدیہ کے ورکرز دن بھر متحرک رہے اور پانی کو نکالتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments