آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی کا میابی پر کارکنوں کا جشن

 آزاد کشمیر الیکشن میں ن لیگ  کی کا میابی پر کارکنوں کا جشن

ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35جموں 2ودیگر حلقوں میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی پر ڈسکہ میں سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل منشا ودیگر کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے بھرپور جشن منایا۔۔۔

 ڈھول کی تھاپ پر رقص ، مٹھائیاں تقسیم اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسماعیل گجر سمیت دیگر لیگی امیدواروں کی کامیابی پر لیگی کارکن خوشی سے نہال دکھائی د ئیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...