تاجروں ، شہریوں اور انتظامیہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی قیادت میں ریلی ، حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اسسٹنٹ کمشنر عدنان بشیر وڑائچ کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران سمبڑیال حاجی شیخ حبیب اﷲ صدر مرکزی انجمن تاجران سمبڑیال شیخ طاہر دانش، صدرانجمن تاجراں پرانا بازارحکیم شیخ ثنا اﷲ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمبڑیال دلدار ورائچ نائب تحصیلدار مختار سندھو انچارج پیرافورس نجم الثاقب ایم او آر رانا مدثر حسین ایم او آئی محمد عزیر میاں محمد شہباز نائب صدر مرکزی انجمن تاجران سمبڑیال شیخ یاسر حبیب صدر انجمن پٹواریاں شبیر صادق ،شیخ محمد شبیر رانا عبدالاسلام انچارج ریسکیو 1122 کے سمیت پوری ریسکیو ٹیم، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کی اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments