سیالکوٹ:یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی ،شہریوں کی شرکت

سیالکوٹ:یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاجی ریلی ،شہریوں کی شرکت

تقریب میں ڈپٹی کمشنر ، کشمیری رہنماؤں، اساتذہ، طلبہ، تاجر برادری کی شرکت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں مرکزی تقریب کچہری چوک پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق تھے ۔ تقریب میں کشمیری رہنماؤں، اساتذہ، طلبہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہدا اور بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی نغمہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر شرکا نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ 5 اگست کا کالا قانون نامنظور،  کشمیر بنے گا پاکستان  اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ تقریب کے اختتام پر کچہری چوک سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...